پاکستان کی شازیہ سید سو طاقتور ترین کاروباری خواتین میں شامل

پاکستان کی شازیہ سید سو طاقتور ترین کاروباری خواتین میں شامل


واشنگٹن ( اے آئی اے ) پاکستان کی شازیہ سید سو طاقتور ترین کاروباری خواتین میں شامل تفصیلات کے مطابق فوربس کی مشرق وسطیٰ کی 100طاقتور ترین کاروباری خواتین میں یونی لیور پاکستان کی سابق سی ای او شازیہ سید بھی شامل ہیں۔ شازیہ سید اس وقت شمالی افریقہ، عراق اور سعودی عرب میں یونی لیور کے آپریشنز کی جنرل منیجر ہیں اور اس سے قبل 2023میں مشرق وسطیٰ میں اعلیٰ ترین ایگزیکٹوز میں سے ایک تھیں۔فوربس نے دوسری بار شازیہ سید کو 100طاقتور ترین کاروباری خواتین کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی شازیہ سید نے یونی لیور پاکستان میں مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا تھا۔شازیہ سید نے تیزی سے ترقی کی سیڑھیاں چھڑھتے ہوئے یونی لیور کمپنی کے عالمی سطح پر مارکیٹنگ، سیلز اور جنرل مینجمنٹ کے شعبوں کی سربراہی کی۔علاوہ ازیں شازیہ سید نے پاکستان اور دیگر ممالک میں کاروبار کی متحرک دنیا میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ترقی کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دین ہیں

About author