پولیس کا رمضان میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پولیس کا رمضان میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ


کراچی( اے آئی اے ) پولیس کا رمضان میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق پولیس نے رمضان میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں کراچی پولیس آفس میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف ایکشن کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا،کراچی رینج کے تینوں زونل ڈی آئی جیز و ڈی آئی جی ٹریفک نے شرکت کی،اعلیٰ سطح کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں شاپنگ مالز، بازاروں، چوراہوں، ٹریفک سگنلز، مساجد وامام بارگاہوں کے باہر پیشہ ور گداگروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں مقدمات کا اندراج، بھکاریوں کے نیٹ ورکز کے سرغنہ کی نشاندہی وگرفتاری کم عمر بچوں و خواتین کو ایدھی جیسے رفاہی اداروں کے حوالے کرنا شامل ہیں، ٹریفک پولیس ان تمام مقدمات پر موجود گداگروں کی نشاندہی کرے گی جب کہ ضلعی پولیس گداگروں کو گرفتار کر کے حسب ضابطہ کارروائی کریگی، عوام ایسے پیشہ ور، سماج دشمن عناصر کی نشاندہی مدد گار 15 یا ایدھی کے نمبر پر کرسکتے ہیں۔

About author