سید آصف حیدر شاہ چیف سیکرٹری سندھ تعینات

سید آصف حیدر شاہ چیف سیکرٹری سندھ تعینات


اسلام آ باد ( اے آئی اے ) سید آصف حیدر شاہ چیف سیکرٹری سندھ تعینات تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری سندھ کو تبدیل کر دیا ہے موجودہ چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔وہ پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ22 کے افسر ہیں ان کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر سید آصف حیدر شاہ کو نیا چیف سیکرٹری سندھ تعینات کیا گیا ہے ۔سید آصف حیدر شاہ ا وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے عہدے پر فائز تھے۔ سید آصف حیدر شاہ نے 1993 میں سول سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی اور مختلف ادوار میں بطور کمشنر حیدرآباد، کراچی، سپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، وفاقی سیکرٹری وزارت ثقافت، وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں،

About author