فضائی عملے کو دوران پرواز روزہ رکھنے کی ممانعت
— March 14, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) فضائی عملے کو دوران پرواز روزہ رکھنے کی ممانعت تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے پائلٹوں اور فضائی میزبانوں کو دوران پرواز روزہ رکھنے کی ممانعت کا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے ،روزہ رکھنے والے کو پر واز پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی جانب سے کارپوریٹ سیفٹی مینجمنٹ اور ایئر کریو میڈیکل سینٹر کے سفارشات پر عملے کے ارکان کو روزہ نہ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام پائلٹس اور فضائی میزبانوں کو آگاہ کیا جا تا ہے کہ دوران پرواز روزے کی حالت میں انسان کو ڈی ہائیڈریشن، سستی اور کاہلی ہو جاتی ہے، کریو ارکان کے اپنے مفاد میں دوران سفر روزہ نہ رکھنے کی سہولت دی گئی ہے، اس لیے جو پائلٹ اور کریو ممبر روزے کی حالت میں ہو اس کو پرواز پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔