مسافر بسوں میں گن مین اور ،سی سی ٹی وی نصب کی جائے ،کمشنر کوئٹہ

مسافر بسوں میں گن مین اور ،سی سی ٹی وی نصب کی جائے ،کمشنر کوئٹہ


کوئٹہ ( اے آئی اے ) مسافر بسوں میں گن مین اور ،سی سی ٹی وی نصب کی جائے ان خیالات کا اظہار کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور سیکورٹی پلان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن سوبان دشتی،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ ر سعد بن اسد ،سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان ،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کے علاؤہ محکمہ پولیس، ایف سی ،داخلہ،ٹرانسپورٹرز اور دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور سیکورٹی کے موجودہ حالات کا جائزہ مسائل اور چیلنجز کا تعین،تحفظ اور سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز اور سفارشات مرتب کی جائیں گی۔اس سلسلے میں تمام مسافروں کوچز میں سات یوم کے اندر گن مین تعینات ،سی سی ٹی وی نصب کی جائے جبکہ قومی شاہراہوں پر سیکورٹی اداروں کی پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔اس کے علاؤہ تمام گاڑیاں دن میں سفر کریں گی جبکہ رات کے اوقات میں کانوائے بناکر متعلقہ سیکورٹی میں چلائی جائے گی۔انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر کوئی گاڑی کسی زائرین کو نہیں لے جائے گی

About author