پاکستان میں ڈیجیٹل کے حصول کیلئے حکومت اور اداروں میں تعاون ضروری ہے ،شزہ فاطمہ
— April 30, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان میں ڈیجیٹل کے حصول کیلئے حکومت اور اداروں میں تعاون ضروری ہے تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل کے حصول کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے،ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں موثر فیصلہ سازی کو یقینی بنانےکیلئے قلیل مدتی، درمیانی مدت اور طویل مدتی منصوبے دستیاب ڈیٹا پر مبنی ہونے چاہئیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ڈی پی آئی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا . انہوں نےکہ حکومت پالیسیوں اور ضابطوں کے ذریعے سہولت فراہم کر رہی ہے تقریباً 52 فیصد آبادی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز تک رسائی سے محروم ہے۔