آزادکشمیر کے نجی تعلیمی اداروں کی مدرسہ شماری کروانے کا فیصلہ

آزادکشمیر کے نجی تعلیمی اداروں کی مدرسہ شماری کروانے کا فیصلہ


مظفر آباد ( اے آئی اے ) آزادکشمیر کے نجی تعلیمی اداروں کی مدرسہ شماری کروانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی مدرسہ شماری کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے آزادجموں وکشمیرپرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز اتھارٹی کا اجلاس گذشتہ روز زیر صدارت سید سلیم گردیزی منعقد ہوا جس میں سید طالب حسین شاہ ناظم اعلیٰ ایلیمنڑی اینڈ سکینڈری ایجوکیشن (مردانہ)، مسٹر ظہور احمد خان ڈائریکٹر ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (EMIS) جملہ ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسران(مردانہ و نسواں) کے علاوہ صدر آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (اپسکا) اور نمائندہ ریڈفاؤنڈیشن نے شرکت کی۔اجلاس میں پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کے رجسٹریشن، تجدید رجسٹریشن اور اپ گریڈیشن کے معاملات زیرغور لائے گئے۔

About author