او آئی سی کانفرنس میں خطاب میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، تقدیس گیلانی

او آئی سی کانفرنس میں خطاب میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، تقدیس گیلانی


مظفرآباد ( اے آئی اے ) آزاد کشمیر کی وزیر سمال انڈسٹریز تقدیس گیلانی جمہوریہ گیمبیا کے دارالحکومت بینجول میں منعقدہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے پندرہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں ہیں پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا او آئی سی کانفرنس میں بحیثیت ایک کشمیری خاتون وزیر پہلی مرتبہ خطاب کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، میں نے اسحاق ڈار کے ہمراہ مختلف ممالک کے وزراء سے بھی ملاقاتیں کیں اور انکی توجہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی تارہ ترین صورتحال کی طرف مبذول کرا ئی اور حل کیلئے جاندار کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی رہنمائی میں مجھے اس فورم پر آزادکشمیر کی نمائندگی کا موقع ملا جس پر میں ان کی شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ نے اجلاس کے دوران ایک رپورٹ پیش کی جس میں کشمیری عوام کی امنگوں کی مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت پر ضرورت زور دیا گیا ہے

About author