زمین کا ماحول تیزی سے سکڑ رہا ہے  ، ناسا

زمین کا ماحول تیزی سے سکڑ رہا ہے ، ناسا


نیویارک ( اے آئی اے ) زمین کا ماحول تیزی سے سکڑ رہا ہے تفصیلات کے مطابق خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ’’ناسا‘‘ نے متنبہ کیا ہے کہ زمین کا ماحول تیزی سے سکڑ رہا ہے ناسا کے مطابق گزشتہ تیس سال کے دوران اس میں تیزی آئی ہے۔ ناسا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماحول (ایٹماسفیئر) کے سکڑنے کی رفتار 500سے 650 فٹ سالانہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحول بنانے والی سطح جسے مِیزو اسفیئر کہا جاتا ہے اور یہ زمین کی سطح سے تیس سے پچاس میل اوپر ہے اور یہ اُس سطح سے بہت پتلی ہو چکی ہے جس میں ہم (انسان) رہتے ہیں جسے ٹروپو اسفیئر کہتے ہیں۔ ماہرین نے اس پریشان کُن مظہر کو ماحولیاتی تبدیلی (کلائمیٹ چینج) کا نتیجہ قرار دیا ہے اور جب تک اس مسئلے سے نمٹنے اور ماحول دشمن گیسوں کے اخراج کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کیے جائیں گے اُس وقت تک خدشہ ہے کہ یہ صورتحال بگڑتی رہے گی

About author