پنجاب میں دو سو آن ویلز کلینکس کا افتتاح

پنجاب میں دو سو آن ویلز کلینکس کا افتتاح


لاہور ( اے آئی اے ) پنجاب میں دو سو آن ویلز کلینکس کا افتتاح تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گنجان آبادعلاقوں ، کچی آبادیوں، تنگ گلیوں میں رہنے والےشہریوں کوانکی دہلیز پر صحت کی سہولیات پہنچانے کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے دو سو آن ویلز کلینکس کا افتتاح کردیا جو سالانہ چالیس لاکھ سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کریں گی ۔ ان آن ویلز کلینکس میں پچاس میں الٹراساؤنڈ کی سہولت دستیاب ہو گی جبکہ دیگر تمام آن ویلز کلینکس میں، ڈاکٹر، ایل ایچ وی،ڈسپنسر اور ویکسینیٹر کا سٹاف ہوگا ،سولہ بنیادی مفت ادویات، خواتین کا بعد اززچکی معائنہ ، خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں کی فراہمی ،ماں اور بچہ کا معائنہ اور سیکریننگ ، بچوں کے حفاظتی ٹیکے ، غذائی قلت کا شکار بچوں کی سکریننگ اور علاج سمیت بنیادی ٹیسٹوں کی سہولت اور حاملہ خواتین کے معائنہ ،ملیریا، شوگر اور بچوں کے علاج کی سہولت موجود ہوگی ،ان میں 162اسٹینڈرڈ وہیکلز بھی شامل ہیں ۔

About author