اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ منصوبہ کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ منصوبہ کا افتتاح کر دیا گیا


اسلام آباد ( اے آئی اے ) اسلام آباد ایئرپورٹ پر ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ منصوبہ کا افتتاح کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے ہمراہ ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ منصوبہ کا افتتاح کر دیا ہے ۔سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا کہ اسلام آباد سے روانہ ہونے والے عازمینِ حج کی سعودی امیگریشن اور کسٹم کے مراحل اسلام آباد میں ہی مکمل ہو جائیں گے اور یوں یہ عازمین حج سعودی ایئرپورٹ سے مختصر وقت میں باہر آکر اپنی بسوں کے ذریعے رہائش گاہوں کی جانب روانہ ہو جائیں گے۔ اس سال اسلام آباد اور کراچی ائرپورٹ سے جانے والے حجاج اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ ’’روڈ ٹو مکہ‘‘ سے پاکستانی حجاج کرام کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولت ملے گی۔ سعودی حکومت اپنے مہمانوں کی مکمل خدمت کیلئے تیار ہے۔

About author