وزیراعظم آزاد کشمیر کیجانب سے مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت

وزیراعظم آزاد کشمیر کیجانب سے مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت


مظفرآباد ( اے آئی اے ) آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور آٹے کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کی مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے ، اسلام گڑھ کے مقام پر مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے دوران فائرنگ سے سب انسپکٹر عدنان قریشی جاں بحق ہوگئے، راستوں کی بندش سے خوراک کی قلت پیدا ہوگئی، مظفرآباد میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے، راولاکوٹ احاطہ عدالت میں دھرنا ،میرپور سے روڈصاف کرنیوالی کرین کیساتھ ریلی روانہ ہوگئے۔ ہڑتال اور احتجاج کے باعث آزاد کشمیر بھر میں تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بندرہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے کہا ہے کہ بجلی اور آٹے پر ریلیف پر احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں

About author