کروز بحری جہازوں کے ذریعے آنیوالے غیر ملکی سیاحوں کو بغیر ویزا چین میں داخلے کی اجازت
— May 16, 2024
بیجنگ ( اے آئی اے ) کروز بحری جہازوں کے ذریعے آنیوالے غیر ملکی سیاحوں کو بغیر ویزا چین میں داخلے کی اجازت تفصیلات کے مطابق چین نے ملک کی ساحلی پٹی پر تمام بندرگاہوں پر کروز بحری جہازوں کے ذریعے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے گروپوں کو ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت دینے کی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق ایسے سیاحوں کے گروپ جو دو یا دو سے زیادہ غیر ملکیوں پر مشتمل ہیں اور چینی ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے آئے ہیں، چین کے 13 شہروں بشمول شنگھائی، تیان جن، گوانگ ژو، سانیا اور دیگرمیں کروز بندرگاہوں کے ذریعے بغیرویزا داخل ہو سکتے ہیں۔ یہ سیاح چین میں 15 دن سے زیادہ نہیں ٹھہر سکتے،بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام چین کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی کے تحت کروز بحری جہازوں کے ذریعے ان بندرگاہوں سے غیر ملکی مسافروں کی آمدورفت اور روانگی میں سہولت فراہم کرتا ہے۔