دھابیجی اور حب پمپنگ اسٹیشنز سے کراچی کو پانی کی فراہمی جاری ہے ، واٹر کارپوریشن
— May 17, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) دھابیجی اور حب پمپنگ اسٹیشنز سے کراچی کو پانی کی فراہمی جاری ہے ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن اور حب پمپنگ اسٹیشن سے کراچی شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ شہر کو ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے جس میں سے صرف نیو پمپ ہاؤس گھارو میں ترقیاتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 13 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔