کراچی میں ڈومیسائل آن لائن بنوانے کیلئے ڈیجیٹل ڈومیسائل ڈیسک کا افتتاح

کراچی میں ڈومیسائل آن لائن بنوانے کیلئے ڈیجیٹل ڈومیسائل ڈیسک کا افتتاح


کراچی ( اے آئی اے ) کراچی میں ڈومیسائل آن لائن بنوانے کیلئے ڈیجیٹل ڈومیسائل ڈیسک کا افتتاح تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہریوں کو ڈومیسائل کے حصول میں تاخیر اور ایجنٹوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے ڈیجیٹل ڈومیسائل ڈیسک کا افتتاح کردیا گیا ہے ڈومیسائل کے آن لائن اور اجرا میں دو ہفتہ کے بجاے دو روز لگیں گے اور شہریوں کو ڈومیسائل گھر ڈلیور کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر کورنگی کے دفتر میں ڈیجیٹل ڈومیسائل ڈیسک کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے کہا کہ کراچی انتظامیہ شہریوں کو ڈومیسائل کے اجرا کا نظام آسان اورشفاف بنانے کے اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا ڈیجیٹل ڈومیسائل کا اجر کا طریقہ کراچی کے تمام اضلا ع میں متعارف کرایا جائے گا اور روائتی طریقہ ختم کیا جائے گا

About author