داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کیجانب سے مفت مائیکرو ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کیجانب سے مفت مائیکرو ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی ( اے آئی اے ) داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کیجانب سے مفت مائیکرو ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں مفت مائیکرو ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں منعقد گزشتہ کانوکیشن میں کئے وعدے کو پورا کرنے جارہے ہیں . داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کی خصوصی اقدامات کی بدولت داؤد یونیورسٹی نے اپنے طلبہ و طالبات کیلئے مفت مائیکرو ڈگری پروگرام شروع کرنے کا تاریخی اقدام اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اہم اقدام کے تحت مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں روزگار کے امکانات کو بڑھانے کیلئے داؤد یونیورسٹی کے فائنل ائیر طلباء کو انٹرنیشنل کورسز اور سرٹیفکیٹس کرائے جائیں گے جس کے تمام اخراجات داؤد یونیورسٹی برداشت کرے گی ۔ مائیکرو ڈگری پروگرام کے باقاعدہ آغاز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز) کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں یونیورسٹی کے ڈائریکوریٹ آف انڈسٹریل لائژن اینڈ المنائی افیئر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر داؤد ادریس ، کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ بیورو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالسمیع راجپوت اور کنٹنیو پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر سومرو نے مائیکرو ڈگری پروگرام کیلئے انٹرنیشنل سطح کورسز پر بریفنگ دی اور بتایا کہ مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر کے سرٹیفکیٹس کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے تمام سرٹیفکیٹ کورسز فائنل ایئر کے طلباء کو کرائے جائیں گے ، ان کورسز کی فیس 100ڈالر سے 600ڈالر تک ہے تاہم وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر طلباء سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ پروگرام کا آغاز جون کے وسط میں ہوگا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے کہا کہ میرا وژن ہے کہ اس سال گریجویشن کرنے والے طلباء کے ہاتھ میں چار سالہ ڈگری کے ساتھ عالمی سطح پر تسلیم کئے جانے والے سرٹیفکیٹس کورسز بھی ہوں تاکہ انہیں مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں روزگار تلاش کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے ، گورنر ہاؤس سندھ میں اپنے گزشتہ کانوکیشن میں وعدہ کیا تھا کہ آئندہ کانوکیشن میں 4سالہ ڈگری پروگرام کے ساتھ عالمی سطح کا سرٹیفکیٹ کورسز بھی ہوگا ، اب ہم اس وعدے کو پورا کرنے جارہے ہیں ۔

About author