جیل خانوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کوگرفتاریاں کم کرنے کی ہدایت
— May 24, 2024
لندن ( اے آئی اے ) جیل خانوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کوگرفتاریاں کم کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے جیل خانوں میں قیدیوں کو رکھنے کیلئے جگہ نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے اب پولیس کو گرفتاریاں کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیشنل پولیس چیفس کونسل (NPCC) کی جانب سے گزشتہ ہفتہ ایک خط سرکولیٹ کیا گیا ہے، جس میں چیف کانسٹیبلز سے کہا گیا ہے کہ جہاں فوری طور پر کسی کی گرفتاری کی ضرورت نہ ہو، وہاں گرفتاری سے گریز کیا جائے۔ اس کے علاوہ ایسے آپریشن شروع کرنے کو بھی فی الوقت معطل رکھنے کو کہا گیا ہے، جس میں بڑی تعداد میں گرفتاریاں متوقع ہوتی ہیں تاکہ کرمنل جسٹس سسٹم پر دبائو کچھ کم ہوسکے۔ یہ خط عدالتوں سے مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر اور بعض جیل خانوں میں جگہ نہ ہونے کے سبب جیل خانوں سے قیدیوں کو قبل از وقت آزاد کئے جانے کے بعد لکھا اور سرکولیٹ کیا گیا ہے۔