اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں چلیں گی

اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں چلیں گی

اسلام آباد ( اے آئی اے ) اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں چلیں گی تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد میں اگلے ماہ سے پہلی بار الیکٹرک بسیں چلیں گی ، ان بسوں کو شہر کے دو روٹس پر چلایا جائیگا اور کرایہ پچاس روپے مقرر کیا گیا ہے .الیکٹرک بسوں کی چارجنگ کیلئے جناح کنونشن سنٹر میں چارجنگ اسٹیشن بنا دیے گئے ہیں۔ ان بسوں میں جی پی ایس اور انٹیلی جنس ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا جس کی مدد سے ان بسوں کی نگرانی کنٹرول روم سے کی جا سکے گی۔ پہلے مرحلے میں30بسوں کو دو روٹ پر چلایاجا ئے گا۔ایک روٹ سیکٹرجی الیون سے پمز ہسپتال تک براستہ جی ٹین ‘ جی نائن اور جی ایٹ مرکز ہوگا۔ ،چین سے درآ مد 30 ائر کنڈیشنڈ بسوں کی پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ پر کسٹم کلیر نس کے مرحلے میں ہیں، انہیں ٹرالرز کے ذ ریعے اسلام آ باد لایا جا ئے گا، ان بسوں کو چلانے کیلئے عملہ کو خصوصی تربیت دی جا ئے گی ۔ ان بسوں کی درآمد اور اپریشن کیلئے سی ڈی اے نے وزارت دفاع کے ذیلی ادارے این ٹی آرسی سے معاہدہ کیا ہے۔ کل 160الیکٹرک بسیں درآمد کی جائیں گی۔ 70بسوں کی دوسری کھیپ چین سے کراچی کیلئے روانہ کردی گئی ہے۔ تیسری کھیپ جولائی میں پہنچے گی۔

About author