پاکستان میں رواں سال معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں ، این ڈی ایم اے
— June 5, 2024
اسلام آباد( اے آئی اے ) پاکستان میں رواں سال معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں ایک کانفرنس کاانعقاد ہوا جس میں تمام وفاقی اور صوبائی متعلقہ اداروں اور وزارتوں کی جانب سے مون سون کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک بھی اس موقع پر موجود تھے.محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی نشاہدہی کی گئی۔ این ڈی ایم اے کی تیکنیکی ٹیم اور محکمہ موسمیات پاکستان کی پیش گوئی کے مطابق، رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 40سے60فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث دریائوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے