حکومت سندھ کی طرف سے کراچی پریس کلب کو سات کروڑ روپے سالانہ ملیں گے

حکومت سندھ کی طرف سے کراچی پریس کلب کو سات کروڑ روپے سالانہ ملیں گے

کراچی ( اے آئی اے ) حکومت سندھ کی طرف سے کراچی پریس کلب کو سات کروڑ روپے سالانہ ملیں گے مطابق صوبہ سندھ کے بجٹ میں کراچی پریس کلب کے لیے سالانہ امداد 5کروڑ روپے سے بڑھا کر 7 کروڑ روپے کردی گئی ہے جس کا پریس کلب کے عہدے داروں نے خیر مقدم کیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے سندھ کے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں کراچی پریس کلب کی گرانٹ گذشتہ سال سے بڑھا کر 7 کروڑ روپے کرنے پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

About author