عیدالاضحیٰ کے تین دنوں میں پانچ سو ارب روپے مالیت کے مویشی قربان کیے گئے
— June 19, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے تین دنوں میں پانچ سو ارب روپے مالیت کے مویشی قربان کیے گئے. پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے تین دنوں میں ملک بھر میں 29 لاکھ گائے، 33 لاکھ بکرے جبکہ 3 لاکھ 85 ہزار بھیڑیں اور دنبے قربان کیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق قربانی کے جانوروں کی مالیت 500 ارب روپے سے زائد تھی جن کی کھالوں کی مالیت کا تقریبا 8.5 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سخت گرمی اور غیرمناسب ہینڈلنگ سے 40 فیصد کھالیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے، عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں سے لیدر انڈسٹری کی 20 فیصد طلب پوری ہوتی ہے، رواں سال ملنے والی کھالیں 20 فیصد سے بھی کم طلب پوری کریں گی۔