پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو ختم کرنے کا فیصلہ
— June 20, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کو ختم کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کردی ہے کہ پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی مکمل کرکے ادارے کو ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جہاں کابینہ ڈویژن نے پی ٹی ڈی سی اور پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان (پی سی پی) سے متعلق سمری پیش کی۔ کابینہ کمیٹی نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ قانونی چارہ جوئی ختم کرکے پی ٹی ڈی سی کو ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے اور پی سی پی کے بورڈ کو ایس او ای کے قانون کے مطابق دوبارہ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ ہے