پاکستان میں فلاحی ہسپتالوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں فلاحی ہسپتالوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

‎اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان میں فلاحی ہسپتالوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے خیراتی اور فلاحی ہسپتالوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی حمایت کردی۔ ہے. سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی نے خیراتی اور فلاحی ہسپتالوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی حمایت کردی۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایک ٹرسٹی ہسپتال نے 20 لاکھ کا بل ادا کرنے تک میت ورثا کو نہیں دی، اگر حکومت ٹیکس چھوٹ دیتی رہی ہے تو ان ہسپتالوں کا آڈٹ بھی کرے۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ ہسپتالوں نے ڈاکٹرز بھی بٹھائے ہوئے ہیں جو بھاری فیس لیتے ہیں اور ٹرسٹ کے نام پر ان کی لیبارٹریز مہنگی فیس چارج کرتی ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایف بی آر حکام کا بتانا تھا کہ سرکاری ہسپتال سیلز ٹیکس ادا کر رہے ہیں مگر بڑے بڑے پرائیویٹ ہسپتال سیلز ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں پاکستان کے بڑے اور مہنگے ہسپتال ٹرسٹ پر قائم ہیں

About author