مری میں دس ایکڑ پر بوٹینیکل گارڈن قائم کیا جاتے گا
— June 24, 2024
لاہور ( اے آئی اے ) مری میں دس ایکڑ پر بوٹینیکل گارڈن قائم کیا جاتے گا تفصیلات کے مطابق لاہور کی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی مری میں جدید بوٹینیکل گارڈن قائم کرے گی۔ یہ منصوبہ اس سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس بوٹینیکل گارڈن میں جاپانی سکورہ اور پرفیوم باغات ، جھیل اور پھولوں سے آراستہ سرنگ بھی بنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کے لیے پلے ایریا، زپ لائن، سکائی برج اور گلو گارڈن کی تفریحات بھی موجود ہوں گی۔ ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے بتایا کہ بوٹینیکلگارڈن دس ایکڑ رقبہ پر قائم کیا جائے گا۔