حکومت آزاد کشمیر نے بجٹ پیش کردیا

حکومت آزاد کشمیر نے بجٹ پیش کردیا

مظفرآباد ( اے آئی اے ) حکومت آزادکشمیر نے بجٹ پیش کردیا تفصیلات کے مطابق آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر نے آئندہ مالی سال 2024-25ء کیلئے 264ارب 3کروڑ 30لاکھ روپے کا بجٹ پیش کردیا ہے ، وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیداواری شعبہ کے لیے کل ترقیاتی بجٹ کا6فیصد حصہ بڑھا کر 14فیصد،سماجی شعبہ میں موجودہ مالی سال کے تناسب 6فیصد کو بڑھا کر14فیصد،بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ کے لیے فنڈز کا موجودہ مالی سال میں تناسب 78فیصد سے کم کرکے55فیصد کردیا ہے ، نوجوانوں کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے Skilled Youth Programe کے نفاذ اور پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی کومزید بہتر بنانے کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں معقول فنڈز مختص کئے جانے کی تجویز ہے،Right Sizing پالیسی کے تحت وزیراعظم سیکرٹریٹ کے میزانیہ سے40 اور آزاد جموں وکشمیر کونسل سے 96 کل136 جریدہ و غیر جریدہ آسامیاں ختم کی گئی ہیں، عوام کو بنیادی طبی سہولیات مہیاء کرنے کے لئے صحت کارڈ کی اجرائیگی کا بھی فیصلہ کیاہے۔ وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں کہاکہ سرکاری ملازمین کسی بھی حکومت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ حکومت اپنی مالی مشکلات کے باوجود ملازمین کے معاشی حالات بہتر بنانے کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن میں کیا جانے والے اضافے کے مطابق حکومت آزادکشمیر بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں اضافے کا اعلان کرتی ہے۔ اب نظرثانی میزانیہ 2023-24 ء وتخمینہ میزانیہ 2024-25 ء معزز ایوان میں منظوری کے لئے پیش کرتا ہوں۔ کم آ مدن افراد کو رو زگار کیلئے 4ارب1کروڑ 31لاکھ کے بلاسود قر ضے دئیے، ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے ترقیاتی منصو بو ں کیلئے 28کروڑ ر مختص کیئے جانے کی تجویز ہے۔ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کیلئے 55کروڑ 40لاکھ مہیا کر ینگے، ہائرایجوکیشن کیلئے 90 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم مختص کر دی گئی۔

About author