پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے جاری ہڑتال موخر کردی

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے جاری ہڑتال موخر کردی

اسلام آباد( اے آئی اے ) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے جاری ہڑتال موخر کردی تفصیلات کے مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پٹرول پمپس پر جاری ہڑتال فوری طور پر موخر کردی ہے ، چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ شمالی علاقہ جات پر سیاحوں کے پھنسنے کے باعث فوری فیصلہ کیا گیا ہے ،ہماری آج کی ایک روزہ ہڑتال کامیاب رہی ہے، عوام کو تکلیف ہورہی ہے کیونکہ موٹر سائیکل والے چل نہیں سکتے ، ہڑتال آسان نہیں تھی کیونکہ پوری حکومت اس کیخلاف تھی ، ہڑتال ختم نہیں صرف ملتوی کی ہے

About author