بارسلونا میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے ، شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ
— July 10, 2024
بارسلونا ( اے آئی اے) بارسلونا میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں شہریوں نے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سیاحوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاجی مظاہرین نے ہوٹلوں میں بیٹھے کچھ سیاحوں پر پانی بھی پھینکا اور سیاحوں کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ہے۔مظاہرین نے ’’سیاح گھر جائیں‘‘ کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ بارسلونا میں سیاحوں کی تعداد میں کمی کا مطالبہ کررہے تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم سیاحوں کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم سیاحوں کی کثرت اور دن بدن ان کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں شہریوں کے مطابق سیاحوں کی زیادہ تعداد نے اس شہر کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران بارسلونا میں رہائش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جو شہریوں کے لیے پریشانی کا سبب ہے۔ دوسری جانب سیاحوں نے کہا ہم یہاں کی حکومت کی اجازت ملنے کے بعد آئے ہیں عوام کا ناروا سلوک ہمیں ہمیشہ یاد رہے گا