آٹا چکی ایسوسی ایشن نے فلور ملز ہڑتال کی حمایت کردی
— July 11, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) آٹا چکی ایسوسی ایشن نے فلور ملز ہڑتال کی حمایت کردی تفصیلات کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے بعد آٹا چکی ایسوسی ایشن نے بھی فلور ملز کی ہڑتال کی حمایت کردی ہے اور آٹا چکیوں نے بھی گندم کی پسائی روک دی ہے اور آٹا چکیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے. فلور ملز نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کی ہوئی ہے