پاکستان بھر کے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا فیصلہ
— July 13, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان بھر کے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان ملک بھر کے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کرنا چاہتی ہے. معلوم ہوا ہے کہ وزارت قومی غذائی تحفظ ملک بھر میں ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنا چاہتی ہے ، زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے سے کسان خوشحال ہوگا اور قابل کاشت رقبے میں اضافہ ہوگا، زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے سے کسانوں کو پورا دن پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔