محرم الحرام کے جلوس کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

محرم الحرام کے جلوس کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

کراچی ( اے آئی اے) محرم الحرام کے جلوس کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہریوں کی سہولت کے لیے آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کے جلوس کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے ۔ جاری ٹریفک پلان کے تحت جلوس کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند ہو گا۔ ڈی آئی جی پولیس ٹریفک کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی کا ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گا جبکہ نیو ایم جناح روڈ، پریڈ اسٹریٹ سے بھی جلوس کے سوا کسی اور گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ان تینوں دن مرکزی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہو گا اور اپنے روایتی مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔کسی کو بھی جلوس کے روٹ پر گاڑی کھڑی کرنی کی اجازت نہیں ہو گی اور صرف ان گاڑیوں کو جلوس میں داخلے کی اجازت ہو گی جن کی ونڈ اسکرین پر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہو گا۔جلوس میں شامل ہونے کے لیے اسٹیکر والی گاڑیوں کو براستہ شاہراہ قائدین سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخلے کی اجازت ہو گی۔

About author