وزیراعظم کا عاشورہ پر بہترین سیکیورٹی انتظامات پر اداروں کو خراج تحسین

وزیراعظم کا عاشورہ پر بہترین سیکیورٹی انتظامات پر اداروں کو خراج تحسین

اسلام آباد ( اے آئی اے ) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عاشورہ پر بہترین سیکیورٹی انتظامات پر فوج و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے یوم عاشور پر بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر افواجِ پاکستان، انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ انتظامیہ، پولیس، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مامور رہے، یومِ عاشور کو پرامن رکھنے پر ہر افسران و اہلکاروں کے مشکور ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے یومِ عاشور پر ملکی حالات پُر امن رہے، اور ملک بھر میں پورے عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس و جلسے جلوس کا انعقاد ہوا ہے

About author