چین کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک
— July 17, 2024
بیجنگ ( اے آئی اے ) چین کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک تفصیلات کے مطابق چین کے زیگونگ شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں .جائے وقوعہ سے کئی افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے ۔ تاہم ہلاک اور عمارت میں پھنسے ہوئے افراد کی تعداد واضح نہیں ہے۔ درجنوں افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ہے. رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ژیگونگ میں واقع ایک شاپنگ سینٹر میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی اور اس نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آخری خبریں آ نے تک متعدد افراد چودہ منزلہ بلڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔