پنجاب میں تین سو پبلک سکولوں کو ٹیک سکولز کا درجہ دینے کافیصلہ
— July 20, 2024
لاہور ( اے آئی اے ) پنجاب میں تین سو پبلک سکولوں کو ٹیک سکولز کا درجہ دینے کافیصلہ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پبلک سکولوں میں مڈل، میٹرک اور انٹر ٹیک کے آغاز کے سلسلے سے اجلاس ہوا ہے ۔ وزیر تعلیم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پہلے مرحلے میں 300 پبلک سکولوں کو ٹیک سکولز کا درجہ دینے اور دائرہ کار دیگر سکولوں تک پھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ میٹرک اور انٹر ٹیک پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شروع ہو رہا ہے۔ لہذا مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ٹیکنیکل کورسز متعارف کروائے جائیں ابہوں نے ہر تحصیل میں کم از کم 2 ٹیک ایجوکیشن سنٹرز بنانے، دستیاب سہولیات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے، ٹیک لیبز کو اپ گریڈ کرنے اور لڑکیوں کیلیے الگ ٹیک کورسز متعارف کروانے کی بھی ہدایت کی ہے