پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے کام شروع کردیا
— July 22, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے کام شروع کردیا ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرانے کیلئے کام کررہا ہے، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک سے ڈیجیٹل کرنسی کا جائزہ لینے کیلئے تکنیکی معاونت لی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس کانفرنس سے خطاب اور میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر بڑھانے کیلئے مڈل ایسٹ سمیت 60 ممالک کو پاکستان کے ساتھ کنیکٹ کررہے ہیں، اگلے سال راست سسٹم کو عرب مانیٹری فنڈ کے کراس بارڈر پیمنٹ سسٹم ’’بونا‘‘ سے منسلک کردیا جائے گا جس کے نتیجے میں بیرون ملک مقیم 6 کروڑ پاکستانیوں کو اپنی رقوم فوری منتقل کرنے کی سہولت حاصل ہو جائے گی، بونا سسٹم سے منسلک ہونے کے بعد پاکستانی کم سے کم خرچ میں رقم منتقل کرسکیں گے۔ اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی کی کتنی ضرورت ہے، اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل کرنسی لانے کیلئے ایویلیو ایشن کے اسٹیج پر ہے