کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد پانچ روز بعد اپنے گھر پہنچ گئے

کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد پانچ روز بعد اپنے گھر پہنچ گئے

کراچی ( اے آئی اے) کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد پانچ روز بعد اپنے گھر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے مقامی مشروب ساز کمپنی کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد پانچ روز بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ کراچی پولیس حکام کے مطابق ذوالفقار احمد کے اہل خانہ نے ان کی لاہور میں اپنے گھر واپسی کی تصدیق کردی ہے۔ ذوالفقار احمد کو چند روز قبل کراچی میں ماڑی پور روڈ سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا تھا، جس پر ان کے اہل خانہ نے مقدمہ بھی درج کروایا تھا اور سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت کے بعد وفاقی وزارت داخلہ، محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی پولیس سندھ او دیگر کو نوٹس جاری کردیے تھے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا تھا کہ 23 جولائی کو ذوالفقار احمد کلفٹن آفس سے اپنے دوست قیصر کے ساتھ میٹنگ کے بعد نکلے تھے اور آگرہ تاج ماڑی پور سے ڈبل کیبن گاڑی میں سوار افراد ذوالفقار احمد اور قیصر کو اپنے ساتھ لے گئے۔ وکیل نے کہا تھا کہ اغوا کاروں نے تھوڑا دور جا کر قیصر کو چھوڑ دیا اور قیصر نے ذوالفقار احمد کے گھر والوں کو ان کے اغواء ہونے کی اطلاع دی تھی

About author