نیپرا نے صارفین کیلئے’ نیپرا آسان اپروچ ایپ’ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا
— July 30, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) نیپرا نے صارفین کیلئے’ نیپرا آسان اپروچ ایپ ‘لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق بجلی کی خرابی اور اس کی شکایات موبائل فون سے درج کروانے کے لیے نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ‘نیپرا آسان اپروچ’ کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے . یہ ایپ صارفین کو کم سے کم اور ممکنہ وقت میں بجلی کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گی، بجلی کی بندش ہو یا وولٹج میں اتار چڑھاؤ ،برقی آگ لگ جائے یا لائن میں خرابی ہو ،صارفین نیپرا آسان اپروچ کے ذریعے شکایات کا اندراج کرا سکیں گے۔ ترجمان نیپرا کے مطابق یہ ایپلی کیشن پاکستان بھر میں بجلی کے صارفین کو ملٹی چینل سروس ڈیلیوری فراہم کرے گی اور یہ ملک بھر کے صارفین کے مسائل کو حل کرنے میں نیپرا کی حکمت عملی میں ایک کلیدی عنصر کے طور پر بھی کام کرے گی۔