بیرون ملک طبی تعلیم حاصل کرنے کے لیئے پی ایم ڈی سی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار
— July 31, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) بیرون ملک طبی تعلیم حاصل کرنے کے لیئے پی ایم ڈی سی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے بیرون ملک طب کی تعلیم حاصل کرنے کے لیئے نئی پالیسی جاری کر دی ہے، خواہشمند طالب علموں کو پی ایم ڈی سی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہو گا، جس کا اطلاق رواں تعلیمی سال 2024-25 سے لاگو ہوگا، نئی پالیسی کے مطابق بیرون ملک داخلہ کیلئے ایف ایس سی میں 60 فیصد نمبر ، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 50 فیصد نمبرلینا لازمی ہونگے اور بیرون ملک میڈیکل کالجز کا پی ایم ڈی سی کی لسٹ میں شمار ہونا بھی ازمی قرار دیا گیا ہے