پاکستان نے دنیا کے  126 ممالک کے لیئے ویزا فیس ختم کر دی

پاکستان نے دنیا کے 126 ممالک کے لیئے ویزا فیس ختم کر دی

اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان نے دنیا کے 126 ممالک کے لیئے ویزا فیس ختم کر دی تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کے تحت دنیا کے 126 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کر دی ہے۔

وفاقی حکومت نے نئی ویزا پالیسی کا اجرا کردیا ہے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں پاکستان کی نئی ویزا پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا کے 126 ممالک کے لیئے ویزا فیس ختم کر دی گئی ہے اور ویزا دینے کا عمل انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویزا 90 دن کے لیے ہوگا اور صرف 30 سوالات کے جواب دینے پر ویزا جاری کر دیا جائے گا، خلیجی ممالک کے رہائشی صرف پاسپورٹ لے کر پاکستان آئیں تو فوری ویزا جاری کر دیا جائے گا۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے دروازے دنیا کے لیے کھولے جا رہے ہیں۔ ملک میں سیاحوں کی آمد کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سیاحوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے نے بے پناہ ترقی کی ہے اور سیاحوں کے لیے معیاری اور سستی رہائش کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

About author