انٹرنیٹ کی سست رفتار سے پاکستان شدید متاثر
— August 14, 2024
کراچی ( اے آئی اے) انٹرنیٹ کی سست رفتار سے پاکستان شدید متاثر تفصیلات کے مطابق ایک وسیع پیمانے پر انٹرنیٹ کی سست رفتار نے پاکستان بھر کے صارفین کو شدید متاثر کیا ہے، جس سے صارفین کو اپنی آن لائن سرگرمیوں میں نمایاں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ملک کی انٹرنیٹ سروس گزشتہ کئی دنوں سے بری طرح متاثر ہے جس کے باعث صارفین کو تصاویر، وائس میسجز اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کے باعث آن لائن کاروبار پر بھی تباہ کن اثر پڑا ہے، جس سے ان لائن کاروبار کرنے والے عالمی منڈی سے کٹ گئے ہیں اور صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی شدید طور پر متاثر ہونے کی وجہ سے آن لائن کاروبار چلانے کے لیئے جدوجہد کر رہے ہیں، اور لین دین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس کا تعلق تکنیکی خرابی یا دیکھ بھال کے کام میں غلطی سے ہوسکتا ہے