پی ایم ڈی سی ڈیجیٹل لائسنس اور گڈ سٹینڈنگ سرٹیفکیٹ کا اجرا کرے گا
— August 16, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) پی ایم ڈی سی ڈیجیٹل لائسنس اور گڈ سٹینڈنگ سرٹیفکیٹ کا اجرا کرے گا تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) نے ڈیجیٹل لائسنس اور گڈ سٹینڈنگ سرٹیفکیٹ کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے پی ایم ڈی سی کی آئی ٹی ٹیم کو لائسنس کی تجدید اور گڈ سٹینڈنگ سرٹیفکیٹس کیلئے ای سرٹیفکیٹ تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا اپ ڈیٹ کردہ آن لائن پورٹل کے کامیاب آغاز کے بعد رجسٹریشن اور لائسنسنگ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی ہے۔ ترجمان کے مطابق ای سرٹیفکیشن کی طرف منتقلی کے ذریعے پی ایم ڈی سی کا مقصد پروسیسنگ کے اوقات کو کافی حد تک کم کرنا ہے، نئے نظام کے تحت لائسنس کی تجدید کے اجرا کا وقت 6-7دن تک کم ہونے کی توقع ہے جبکہ گڈ سٹینڈنگ سرٹیفکیٹس پر صرف ایک دو روز میں کارروائی کی جائے گی۔