معظم جاہ انصاری آئی جی پولیس بلوچستان تعینات

معظم جاہ انصاری آئی جی پولیس بلوچستان تعینات

اسلام آباد ( اے آئی اے ) معظم جاہ انصاری آئی جی پولیس بلوچستان تعینات تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے معظم جاہ انصاری کو آئی جی بلوچستان تعینات کردیا ہے، جبکہ سابق آئی جی پولیس بلوچستان اور پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 21 کے افسر عبدالخالق شیخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ معظم جاہ انصاری پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 22 کے افسر ہیں اور بحثیت کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات تھے۔ آئی جی پولیس بلوچستان تعیناتی کے بعد معظم جاہ انصاری نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں صدر نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایشین انفارمیشن ایجنسی کے مطابق بلوچستان میں نئے تعینات ہونے والے آئی معظم جاہ بلوچستان میں دوسری اور مجموعی طور پر تیسری مرتبہ پولیس کی کمان کریں گے۔ آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کا تعلق بھی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 22 کے پولیس آفیسر معظم جاہ انصاری 4 اگست 1965 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، معظم جاہ انصاری نے 1988 میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بلوچستان پولیس میں بطور ڈی ایس پی کیریئر کا آغاز کیا۔ بعد ازاں معظم جاہ انصاری 1999 میں سی ایس ایس پاس کرکے بطور پی ایس پی تعینات ہوئے ، معظم جاہ انصاری کا شمار پاکستان پولیس کے پروفیشنل اور تجربہ کار اور اچھی شہرت کے حامل افسران میں ہوتا ہے، معظم جاہ انصاری خیبر پختونخوا میں بھی آئی جی پولیس کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

About author