پی ٹی اے  نے 69 ہزارغیر قانونی سمز بلاک کر دیں

پی ٹی اے نے 69 ہزارغیر قانونی سمز بلاک کر دیں

اسلام آباد ( اے آئی اے ) پی ٹی اے نے 69 ہزارغیر قانونی سمز بلاک کر دیں تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے خلاف آپریشن جاری ہے، منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈز پر جاری 69 ہزار سمز بلاک کر دی گئی ہیں۔ پی ٹی اے نے یہ سمز 16 اگست کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بلاک کی ہیں، پی ٹی اے ترجمان کے مطابق بلاک کی گئی سموں کی بحالی کے لئے صارفین کو نادرا سے نئے شناختی کارڈ کا اجرا کروانا ہوگا۔ نئے شناختی کارڈ کے حصول کے بعد موبائل آپریٹر یا فرنچائز سے بلاک شدہ سم کو بائیو میٹرک کے ذریعے اَن بلاک کروایا جا سکتا ہے۔

About author