مصر میں بڑے پیمانے پر تیل اور گیس کے ذخائر دریافت
— August 28, 2024
قاہرہ ( اے آئی اے ) مصر میں بڑے پیمانے پر تیل اور گیس کے ذخائر دریافت تفصیلات کے مطابق مغربی صحرائے مصر کے کلبشا ڈویلپمنٹ ایریا میں ویسٹ فیوبس-1 علاقے میں تیل کی ایک نئی دریافت ہوئی ہے، کنویں کی جانچ 270 فٹ تک کھدائی کرکے کی گئی اور ایک انچ کے پروڈکشن اوپننگ پر ریکوری 7,165 بیرل یومیہ تیل کے ساتھ 44 ڈگری کے معیار اور 23 ملین کیوبک فٹ ملحقہ گیس کی تھی۔کنویں کے الیکٹریکل لاگز نے پیلیوزوک جزو میں 462 فٹ کی کل نیٹ موٹائی کے ساتھ ہائیڈرو کاربن اشارے کی موجودگی کی تصدیق کی، دریں اثنا مصر کے وزیر پٹرولیم اور معدنی وسائل کریم بدوی نے شعبے میں اہم شراکت داروں کے ساتھ ایک وسیع میٹنگ کے دوران تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئے مراعات کا اعلان کیا ہے۔