سی اے اے نے ایئرلائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا
— September 5, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) سی اے اے نے ایئرلائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئرلائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ سی اے اے کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا کہ مسافروں کو ٹکٹ میں پی این آر کے معاملے پر بورڈنگ سے نہ روکا جائے اور پی این آر پالیسی کو تمام ایئرلائنز اپنی ویب سائٹ پر لازمی اپ ڈیٹ کریں اس ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹریول ایجنٹس مسافروں کی بکنگ کے وقت پالیسیوں پر عمل کریں۔ جاری ہدایت نامہ میں کہا گیاہے کہ ایئرلائنز سی اے اے کی ہدایت پر عمل درآمد کریں