دو روزہ ایکسپو 14 ستمبر سےشروع ہوگی ، اسلام آباد ویمن چیمبر اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری
— September 12, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) اسلام آباد ویمن چیمبر اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق چھٹی دو روزہ اسلام آباد ایکسپو 14 ستمبر کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹرمیں شروع ہو گی۔ ایکسپو میں 150سے زائد شوکیس ہونگے جو سروسز اور پراڈکٹ سے مزین ہونگے۔ اسلام آباد ویمن چیمبر اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری کی بانی صدر ثمینہ فاضل، موجودہ صدر رضوانہ آصف، سابق نائب صدر نائمہ انصاری، عمارہ بتول اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طاہر خان جدون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج پیش کیا جائے گا