قومی ادارہ برائے صحت نے چکن گونیا کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔

قومی ادارہ برائے صحت نے چکن گونیا کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔

اسلام آباد ( اے آئی اے ) قومی ادارہ برائے صحت نے چکن گونیا کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت نے چکن گونیا کی روک تھام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے . ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ چکن گونیا ایک وائرل بیماری ہے، جو وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ بیماری ایڈیس نامی مچھر کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی جو ڈینگی سے مماثلث رکھتی بیماری ہے، یہ ٹروپیکل ممالک میں زیادہ پائی جاتی ہے جبکہ افریقا، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں اس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت عوام کو بیماریوں سے بچانے کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، عوام کو بیماریوں سے بچانے کیلیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پاکستان میں کراچی کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے چکن گونیا کے کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، کیسز کی بروقت شناخت اور تصدیق کے ساتھ ساتھ ، بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

About author