پاکستان آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

پاکستان آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب تفصیلات کے مطابق پاکستان کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کا اکیسویں دفعہ ممبر بنا، یہ ممبر شپ پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کا عکاس ہے۔ چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

About author