ایپل آئی فون 16 فروخت کے لیے پیش
— September 20, 2024
کیلیفورنیا ( اے آئی اے ) ایپل آئی فون 16 فروخت کے لیے پیش تفصیلات کے مطابق ایپل نے صارفین کے لیے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 16 فروخت کے لیے پیش کر دی ہے. ٹیک کمپنی کی جانب سے رواں ماہ کے شروع میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں یہ ڈیوائسز متعارف کرائی گئیں تھیں اور 13 ستمبر سے پری آرڈر کے لیے دستیاب ہیں۔ دنیا بھر کے ایپل اسٹورز پر شروع ہونے والی فروخت میں آئی فون 16 کے ساتھ، ایپل واچ سیریز 10 اور ایئر پوڈز 4 بھی شامل ہیں۔ ایپل کا نیا آئی فون کمپنی کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) میں تازہ ترین قدم ہے، جس کے ساتھ نئے انٹیلی جنس فیچر آئندہ ماہ اکتوبر میں جاری ہونا شروع ہوں گے۔