ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے
— September 30, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق معروف مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے جو 28 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ پاکستان پہنچنے پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان اور پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری سمیت دیگر نے استقبال کیا۔ پاکستان میں قیام کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک اعلیٰ حکومتی عہدے داروں سے ملاقاتیں اور عوامی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔