گوگل سرچ انجن میں اے آئی کی حامل اپ ڈیٹس شامل

گوگل سرچ انجن میں اے آئی کی حامل اپ ڈیٹس شامل

واشنگٹن ( اے آئی اے ) گوگل سرچ انجن میں اے آئی کی حامل اپ ڈیٹس شامل تفصیلات کے مطابق گوگل نے اپنے سرچ انجن میں اے آئی کی حامل متعدد اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے جسے ادارے نے اب تک کی سب سے اہم سرچ اپ ڈیٹس میں سے قرار دیا ہے۔ گوگل کے مطابق وہ اپنے سرچ لیبز پروگرام پر ابتدائی ٹیسٹرز سے ویڈیو ریکارڈ کرنے کے دوران سوالات پوچھنے کے لیے بھی اے آئی ٹول متعارف کرے گا، یعنی AI ٹولز ویڈیو اور صارف کے سوال کو ایک ساتھ پروسیس کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ اسمارٹ فونز میں مختلف اپ ڈیٹس دنیا کی بڑی ٹیک فرموں کے درمیان ایک دوڑ ہے تاکہ موجودہ صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے نئے جنریٹو اے آئی ٹولز متعارف کرائے جائیں اور ساتھ ہی نئے صارفین کو بھی شامل کیا جا سکے۔ ان حالیہ فیچرز ان فیچرز میں برطانیہ میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر گوگل ایپ کے صارفین کو کسی چیز طرف فون کا کیمرہ رکھنے کے بعد سوال پوچھنے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کر سکیں گے۔

About author